ملک بھر کی فرٹیلائزر کمپنیوں نے ملک میں کھاد کی قیمتیں کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے آج(بدھ) اسلام آباد میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیرپراچہ اور صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ملک میں تمام فرٹیلائزر کمپنیوں کا اجتماعی ادارہ پاکستان ایڈوائزری کونسل کے فرٹیلائزر مینوفیکچرز نے متفقہ طور پر یوریا فرٹیلائزر کی قیمتوں میں کمی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
جہانگیر پراچہ نے وفاقی وزیر کو کونسل کی جانب سے دی گئی تجاویز بھی پیش کیں۔