Sunday, 11 May 2025, 10:40:49 pm
 
پاکستان اور پرتگال مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق
April 15, 2023

پاکستان اور پرتگال نے تجارت 'سرمایہ کاری ' زراعت ' آبی انتظام ' انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی ' سمندری معیشت اورماحول دوست ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔

اس حوالے سے اتفاق رائے لزبن میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے تیسرے مرحلے میں ہوا ۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔