Tuesday, 15 October 2024, 11:23:49 pm
 
وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا،چین
October 14, 2024

چین نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کے پاکستان کے دورے سے تمام شعبوں مین تزویراتی رابطے مستحکم ہوں گے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ٗ ننگ نے آج بیجنگ میں معمول کی بریفنگ میں کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان گہری دوستی ہے اور یہ دونوں سدا بہار تزویراتی تعاون میں شراکت دار ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ہدف کے ساتھ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رشتوں کو تیزی سے مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے ملکر کام کرنا چاہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس سال جون میں وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔انھوں نے کہا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں کے راہنماوں کے درمیان اہم امور پر اتفاق رائے کے لئے مفید بات چیت ہوئی اور دو طرفہ تعلقات نے ترقی کے جاری سفر کو رواں دواں رکھا ہے۔