وزیراعظم شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر آج اسلام آباد میں تاجکستان کے اپنے ہم منصب کو ہر رسول زادہ سے دوطرفہ ملاقات کی۔
شہبازشریف نے ایس سی او اجلاس میں تاجکستان کی بھرپور اور تعمیری شرکت کو سراہتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ تاجکستان اور پاکستان علاقائی شراکت دار کی
حیثیت سے دوستی اورتعاون کے لازوال بندھن سے بندھے ہیں۔
انہوں نے اس امر پرزوردیا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت سرمایہ کاری توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں باہمی مفاد پرمبنی تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہئیے اور اشتراک عمل جاری رکھناچاہئیے۔
تاجک وزیراعظم نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ کی حیثیت سے ایس سی او سربراہی اجلاس کے انعقاد پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنا اور ایس سی او کے مندوبین کا پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔