Saturday, 21 December 2024, 04:48:57 pm
 
وزیراعظم کا کرغزستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
October 15, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے وزراء کی کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس میں جمہوریہ کرغزستان کی مثبت اور بھرپور شرکت پراظہار تشکر کرتے ہوئے ایس سی او اجلاس کے سربراہ کی حیثیت سے کرغزستان کی جانب سے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔انہوں نے کرغزستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کااظہار کیا اور اس سلسلے میں تجارت سرمایہ کاری عوام کے درمیان رابطوں اور علاقائی روابط کے شعبوں میں شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔کرغزستان کے رہنماء نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی اپنے ملک کی خواہش کااظہارکیا۔