وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر بیلا روس کے وزیراعظم رومان گلوف چینکو نے آج اسلام آبادمیں دوطرفہ ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس میں بیلا روس کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے بیلا روس کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد دی اور شنگھائی سپرٹ کے فروغ میں بیلا روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔وزیراعظم رومان گلوف چینکو نے یقین دلایا کہ بیلا روس ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا جس کا مقصد تنظیم کے مقاصد اصولوں اور ترجیحات کو فروغ دینا ہے۔بیلا روس کے وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کااظہار کیا۔