Wednesday, 15 July 2026, 02:22:44 am
 
وزیراعظم کا بینکوں، مالیاتی اداروں پر کیش لیس معیشت کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر زور
July 14, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کیش لیس معیشت کے فروغ میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر مبنی کیش لیس نظام میں تبدیل کرنے کی پیشرفت پر معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تاجروں کو QR کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے آگاہی مہم مزید مؤثر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل بینکنگ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک سال میں 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھ کر 13 کروڑ 70 لاکھ ہونا ایک اہم کامیابی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک سے آنیوالی ترسیلاتِ زر کے طریقہ کار کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جائے۔