Wednesday, 15 July 2026, 02:21:19 am
 

مزید خبریں

 
نائب وزیراعظم کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
July 14, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے خواتین، بچوں اور سماجی بہبود کے وزیر زاہد حسین کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے پاکستان کی آمادگی پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے خواتین سے متعلق نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس میں بنگلہ دیش کی شرکت کو سراہا۔

انہوں نے او آئی سی کے فریم ورک کے تحت اور اس سے ہٹ کر بھی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے تعاون آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔