Wednesday, 15 July 2026, 02:25:00 am
 
او آئی سی کی خواتین سے متعلق نویں وزارتی کانفرنس میں اسلام آباد وزارتی اعلامیے کی منظوری دی گئی
July 14, 2026

فائل فوٹو

اسلامی تعاون تنظیم کی خواتین سے متعلق نویں وزارتی کانفرنس میں اسلام آباد وزارتی اعلامیے کی منظوری دی گئی ہے جس میں خواتین کے حقوق، تقدس اور انہیں بااختیار بنانے کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں وزارتِ انسانی حقوق کی میزبانی میں منعقدہ اس کانفرنس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزراء اور اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی جس کا مقصد خواتین کو سماجی، اقتصادی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے عمل کو آگے بڑھانے پر غور کرنا تھا۔

اس کانفرنس کا ایک اہم سنگِ میل خواتین سے متعلق او آئی سی وزارتی کانفرنس کی صدارت کا مصر سے پاکستان منتقل کرنا تھا۔