Wednesday, 15 July 2026, 02:20:50 am
 

مزید خبریں

 
حکومت آزاد، مضبوط اور ذمہ دار پرنٹ میڈیا پر یقین رکھتی ہے، وزیراطلاعات
July 14, 2026

اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد، مضبوط اور ذمہ دار پرنٹ میڈیا پر یقین رکھتی ہے۔

وہ اسلام آباد میں ''کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز'' کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے آج اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اخبارات کی صنعت کو درپیش مسائل، آڈٹ بیورو آف سرکولیشن میں اصلاحات، خبر رساں اداروں کے بجٹ، میڈیا ہاؤسز کے واجبات اور ڈمی اخبارات کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اخبارات کی صنعت کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں سے ساتھ مشاورت جاری رہے گی۔