File Phoo
وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی کو تیز کرنے، برآمدات بڑھانے اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے توانائی کے شعبے کو ترجیح دینا ناگزیر ہے۔
انہوں نے آج کراچی میں دوسری''سندھ انرجی ڈائیورسٹی کانفرنس''سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی اقوام توانائی کے تحفظ اور اس کی تنوع پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو بھی پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کرنے اور اپنی مجموعی قومی پیداواربڑھانے کے لیے اس شعبے کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔
سرمایہ کاری کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک بھر میں 44خصوصی اقتصادی زونزموجود ہیں۔