وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار وطن عزیز کے امن و امان اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔