Wednesday, 15 July 2026, 02:23:57 am
 

مزید خبریں

 
آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کا قانون شکنی کرنے والے عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان
July 14, 2026

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی قانون شکنی کرنے والے انتشاری عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتشاری کمیٹی کے سابقہ فوجداری مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کے بعد میرپور پولیس نے دوبارہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو اور اہلکاروں پر حملوں سے متعلق مقدمات کو دوبارہ فعال کیاگیا ہے۔

میر پور آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔

سرغنہ مہران کے قریبی ساتھی ظہیر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔