پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔
لاہور میں پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ خوشحال کسان صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ زراعت کے اوزار کے لئے چھبیس ارب، کسان کارڈ منصوبہ کے لئے دس ارب اور وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر پروگرام کے لئے تیس ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔