وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ معیشت کی بحالی کے لئے نجی شعبے کیلئے سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
آج اسلام آباد میں بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں بالخصوص معدنیات اور توانائی کے شعبوں میںسرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے۔
وزیر اعظم نے معروف بین الاقوامی اداروں کی مشاورت سے دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی حجم کم کرنے اور نظم و نسق کے ڈھانچے کو مزید موثر بنانے کے لئے بھی مشاورت کی جائے۔
وفد نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو مزید توسیع دینے کیلئے بھی تجاویز پیش کیں۔