Wednesday, 14 May 2025, 06:42:40 pm
 
پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل تعاون پر وزیراعظم کا ترک صدر سے اظہارِ تشکر
May 14, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی اورتعاون کے اظہار پر ترک صدررجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں شہبازشریف نے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں امن کے فروغ کی ٹھوس کوششوں اور تعمیری کردارادا کرنے پروہ طیب اردوان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترکی کے ساتھ دیرینہ ،آزمودہ اورپائیداربرادرانہ تعلقات پر فخر ہے جوہرنئے چیلنج کے ساتھ مزیدمضبوط ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہارکیا کہ پاکستان اورترکئے کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔