فائل فوٹو
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ امجد حسین نے متعلقہ حکام کو گلگت میں نلتر فیز تھری پن بجلی منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد سولہ میگاواٹ ماحول دوست بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے سے گلگت شہر اور اس کے گردونواح میں بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔