Sunday, 13 September 2026, 09:18:51 am
 

مزید خبریں

 
نجی حج سکیم کے تحت پاک حج ایپ، سرکاری حج پورٹل سے بکنگ جاری
September 12, 2026

وزارتِ مذہبی امور نے کہا ہے کہ نجی حج سکیم کے تحت پاک حج ایپ اور سرکاری حج پورٹل کے ذریعے بکنگ جاری ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق نجی سکیم کے تحت تقریباً چونسٹھ ہزار حج نشستیں دستیاب ہیں، جن میں سے اب تک سات ہزار چھ سو عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پچیس مجاز حج کمپنیوں نے حج پورٹل کے ذریعے مجموعی طور پر چھ اعشاریہ اٹھاسی ارب روپے وصول کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں نے عازمین کے لیے دو ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔

نجی حج سکیم کے تحت بکنگ کی آخری تاریخ رواں سال بیس نومبر مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ نجی حج سکیم کے تحت حج کی بکنگ اور ادائیگیاں صرف پاک حج ایپ اور سرکاری حج پورٹل کے ذریعے ہی کی جا سکتی ہیں۔