Friday, 03 January 2025, 07:59:49 am
 
جمال شاہ کا پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ثقافتی ، ادبی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور
September 13, 2023

قومی ورثے اورثقافت کے نگران وزیرجمال شاہ نے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ثقافتی وادبی دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم بنانے پرزوردیاہے۔وہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں ثقافتی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔نگران وزیرنے کہاکہ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان زندگی کے ہرشعبے میں دوستانہ تعلقات ہیں جوباہمی اعتماد کی بنیاد پرقائم ہیں۔