Thursday, 02 January 2025, 06:46:24 pm
 
استاد چھوٹے غلام علی خان کی 38 ویں برسی
December 29, 2024

معروف کلاسیکی گلوکار استاد چھوٹے غلام علی خان کی 38 ویں برسی اتوار کے روز منائی گئی۔استاد چھوٹے غلام علی خان انیس سودس کو قصور کے ایک موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئے۔انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تربیت اپنے والد امام بخش سے حاصل کی جو گائیکی کے اپنے منفرد انداز کیلئے مشہور تھے۔استاد چھوٹے غلام علی خان نے چھوٹی عمر میں کلاسیکی گائیکی جیسے خیال' ترانہ' ٹھمری' دادرہ اور غزل کے فن میں مہارت حاصل کی۔وہ کافی عرصے تک لاہو ر آرٹس کونسل کے ساتھ وابستہ رہے۔ان کے نمایاں شاگردوں میں شاہدہ پروین' بدرالزمان' قمر الزمان اوردیگر شامل ہیں۔موسیقی کے میدان میں شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں انیس سو پچاس میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔استاد چھوٹے غلام علی خان انیس سو چھیاسی میں آج کے دن موسیقی کی دنیا میں ایک شاندار ورثہ چھوڑ کر انتقال کرگئے۔انہیں لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔