اردو اور سندھی کے نامور شاعر' افسانہ نگار' دانشور اور ماہر تعلیم شیخ ایاز کی 27 ویں برسی ہفتہ کے روز منائی گئی۔
وہ دو مارچ انیس سو تئیس کو شکارپور میں پیدا ہوئے۔ان کا پیدائشی نام مبارک علی شیخ تھا۔شیخ ایاز نے گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد قانون کی ڈگری حاصل کی۔
اپنے ادبی سفر کے دوران شیخ ایاز نے مجموعی طور پر ساٹھ کتابیں تصنیف کیں۔
1976 میں شیخ ایاز کو سندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا جو تعلیم کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کا عکاس ہے۔
ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں شیخ ایاز کو ستارہ امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وہ انیس سو ستانوے میں آج ہی کے دن کراچی میں انتقال کرگئے۔