صدر آصف علی زرداری نے رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو 'نشانِ خدمت' دینے کی منظوری دی ہے۔
انہیں یہ اعزاز بین المذاہب ہم آہنگی اور امتِ مسلمہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔
صدر نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کی جانب سے انہیں اسلامیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی بھی منظوری دی ہے۔