Tuesday, 14 July 2026, 05:42:02 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان کا سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر آج ایک روزہ سوگ کا اعلان
July 13, 2026

پاکستان نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر آج ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے شاہی خاندان، حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سوگ کے موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔