Sunday, 13 September 2026, 09:21:37 am
 
پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں ''سوتی دھاگا، پاکستانی کپاس کی ثقافت کی ہزارہ سالہ تاریخ '' کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
September 12, 2026

پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک کانفرنس کا انعقا د کیا گیا، موضوع تھا'' سوتی دھاگا ، پاکستانی کپاس کی ثقافت کی ہزار سالہ تاریخ''۔

تقریب میں سفارت کاروں، یونیسکو کے حکام، فرانسیسی ٹیکسٹائل صنعت کے نمائندوں اور فیشن ڈیزائنرز نے شرکت کی، جہاں پاکستان میں کپاس کی کاشت کی طویل تاریخ اور عالمی فیشن کی صنعت میں اس کے سفر کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات پاکستان کی مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں مرکزی حیثیت کے حامل ہیں اور ملک کی صنعتی افرادی قوت کے ایک بڑے حصے کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔