Sunday, 13 September 2026, 09:18:00 am
 
چیف جسٹس کا نظام انصاف پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں ضلعی عدلیہ کے اہم کردار پر زور
September 12, 2026

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے رُول آف لا انڈیکس کے جائزہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں عوامی سطح پر عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے میں کی گئی بہتری کو تسلیم کریں۔

انہوں نے اسلام آباد میں "اصلاحات سے اعتراف تک: ایک فعال ضلعی عدلیہ کی تشکیل" کے عنوان سے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اصلاحات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام عدالتی افسران کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے نظام انصاف پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں ضلعی عدلیہ کے اہم کردار پر زور دیا۔