Sunday, 13 September 2026, 09:19:17 am
 
آرمینیا: پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان کی صدر واہگن خاچا طوریان کو اسناد سفارت پیش
September 12, 2026

آرمینیا میں پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے یریوان میں ایک تقریب کے دوران آرمینیا کے صدر واہگن خاچا طوریان کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔

اس موقع پر صدر واہگن خاچا طوریان نے پاکستان اور آرمینیا کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

شفقت علی خان نے صدر خاچا طوریان کو صدر اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات اور تہنیتی پیغام پہنچایا اور آرمینیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں جانب سے خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، عوامی روابط اور اقتصادی تعاون کے دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی نمایاں گنجائش پر زور دیا گیا۔