Sunday, 13 September 2026, 09:18:34 am
 
پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب
September 12, 2026

پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام یوم دفاع و شہدا قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

تقریب میں تھائی حکام، سفارتکاروں، دفاعی اتاشیوں، صحافیوں، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج، باہمت شہدا اور عظیم غازیوں کی بے مثال قربانیوں، شجاعت اور پختہ عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے پیش کی گئی دستاویزی فلم اور پاکستانی کھانوں نے قومی تقریب کو مزید باوقار بنا دیا۔

یوم دفاع و شہدا کی تقریب کو ملک کی ترقی کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کے طور پر منایا گیا۔