پاکستان نے 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کیلئے یو ایس ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجراء کا عمل شروع کر دیا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ اقدام حالیہ خودمختار کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈز اور بہتر معاشی بنیادوں کے بعد سامنے آیا ہے، جو پاکستان کی عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں رسائی کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔