Wednesday, 15 January 2025, 10:05:25 am
 
حکومت بحری معیشت کو اولین ترجیح دے رہی ہے، وزیراعظم
September 12, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی معاشی ترقی کی پالیسی کے مرکزی ستون کے طور پر بحری معیشت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

وہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرلARSENIO ANTONIO DOMINGUEZ VELASCO سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے سمندر میں کاربن کے اخراج میں کمی کے لئے عالمی کوششوں میں شمولیت کیلئے عالمی شراکت داروں اور آئی ایم او کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم کی قیادت اور معاشی ترقی کیلئے پاکستان کے بحری وسائل کو بروئے کار لانے اور عالمی بحری کمیونٹی میں اس کے کردار کے حوالے سے پاکستان کی فعال سوچ کو سراہا۔