Wednesday, 15 January 2025, 10:07:05 am
 
ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو حلقوں میں جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا
September 12, 2024

مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے آج (جمعرات کو) اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، چوہدری افتخار نذیر، رانا ارادت آفتاب، واجہ پلین بلوچ، رانا محمد حیات اور شیخ آفتاب احمد شامل تھے۔

ملاقات کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ملک میں اقتصادی استحکام لانے پر وزیراعظم کی تعریف کی اور ملکی ترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں میں وزیراعظم کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے بھی آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی سردار محمدیوسف اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سید قاسم علی شاہ اور سردار شاہ جہاں یوسف شامل تھے۔

ارکان پارلیمنٹ نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تعاون کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملک میں اقتصادی استحکام لانے پر بھی وزیراعظم کی تعریف کی۔