پنجاب کے بارہ اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہو گی۔
یہ مہم لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں سات دن تک جاری رہے گی۔
بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راجن پور اور شیخوپورہ میں انسداد پولیو مہم پانچ دن تک جاری رہے گی۔
مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اِس کام کیلئے چوراسی ہزار سے زائد پولیو ورکرز فرائض سرانجام دیں گے۔