ترکیہ قیمتی نوادرات اور مسودوں کو محفوظ کرنے کے لئے سندھ کو تکنیکی مدد اور تربیت فراہم کرے گا۔
یہ اتفاق رائے سندھ کے ثقافت ، کھیل اور انسانی وسائل کے نگران وزیر سید جنید علی شاہ اور ترکیہ کے ایک وفد کے درمیان کراچی میں ملاقات میں ہوا۔
وفد کی قیادت ترکیہ کے تعاون اور روابط کے ادارے کے رابطہ کار خلیل ابراہیمbasran نے کی۔
جنید علی شاہ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے نوادرات کو محفوظ بنانے کے لئے تکنیکی مدد کی فراہمی سندھ کےلئے کار آمد ہوگی۔