سندھ حکومت نے صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں کاروباری سہولت اور رابطہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے زیرصدارت آج کراچی میں صنعت کاروں کے مسائل پر ایک اجلاس میں کیا گیا۔
کمیٹی چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری صنعت اور ایک ریونیو افسر پر مشتمل ہو گی۔