Wednesday, 15 January 2025, 10:03:07 am
 
فٹ بال کے فروغ کیلئے جامع منصوبہ شروع کیا جائے گا، وزیراعظم
September 11, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کے فروغ کیلئے جلد ایک جامع منصوبہ شروع کیاجائے گا ۔

وہ آج (بدھ کو)اسلام آباد میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم سے گفتگو کررہے تھے۔

ٹیم نے حال ہی میں ناروے میں ہونے والے بین الاقوامی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے ۔

وزیراعظم نے بین الاقوامی ایونٹ میں ملک کا نام روشن کرنے پر فٹ بال ٹیم کی تعریف کی۔

کھلاڑیوں کو حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ہمارے نوجوانوں کو مواقع دئیے جائیں تو وہ عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ادارہ جاتی کھیلوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں اوراس حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔