Wednesday, 15 January 2025, 01:30:04 pm
 
پاکستان اورعرب امارات رواں ماہ آزادتجارت کے معاہدے پردستخط کریں گے
September 11, 2023

پاکستان اورمتحدہ عرب امارات رواں ماہ کے آخرمیں آزادتجارت کے معاہدے پردستخط کریں گے۔

تجارت،صنعتوں اورپیداوارکے وزیرڈاکٹرگوہراعجازنے کہاکہ رواں ماہ کے آخرمیں اماراتی وفد کے آئندہ دورے کے دوران معاہدے پردستخط متوقع ہیں جس میں تجارت، سرمایہ کاری اورمعیشت پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔

چین اورامریکہ کے بعدمتحدہ عرب امارات تیسرابڑاتجارتی شراکت دارہے۔