انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت کے لئے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لئے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اگر آئندہ حکومت آئی ٹی کے شعبے میں نگران حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو جاری رکھتی ہے تو ملک کو اربوں ڈالر آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل فورم ملک کی ترقی کے عمل میں آئندہ منتخب حکومت کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔
ڈاکٹر عمر نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے کو ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساٹھ روز میں آئی ٹی کی وزارت کی پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈبتیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔