پاکستان کے سٹار تھروور ارشد ندیم نے پیرس میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنا طلائی تمغہ وصول کرلیا ہے۔
ارشد ندیم نے بانوے اعشاریہ نو سات میٹر دور نیزہ پھینک کر اولمپک کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ادھر پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں ارشد ندیم کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سفارتخانے آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاکستانیوں کی ایک بڑی تعدادانہیں مبارکباد دینے اور ان کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے سفارتخانے میں جمع تھی۔