پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کیا ہے۔
پینل میں سری لنکا کے رانجھن مدوگالے ، انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل باروگ ، جنوبی افریقہ کے ADRIAN ہولڈ سٹاک اور پاکستان کے راشد ریاض اور آصف یعقوب شامل ہیں۔
یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ دو ہزارچوبیس پچیس کا حصہ ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ رواں ماہ کی اکیس سے پچیس تاریخ تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ رواں ماہ کی تیس تاریخ سے تین ستمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔