Monday, 10 February 2025, 09:12:55 am
 
صدر، وزیراعظم کا ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کاعزم
July 10, 2024

صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اسامہ بن ارشد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کیپٹن اسامہ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

آصف علی زرداری نے شہید کیپٹن اسامہ بن ارشد کے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جنوبی وزیرستان میں تین فوجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک پیغام میں وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر جرات و بہادری کی مثال قائم کی۔

وزیراعظم نے کہا وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم متحد ہوکر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہو تاکہ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے نجات دلائی جاسکے۔

شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اس کے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔