وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل اور توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔وہ اسلام آباد میں پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی کی صدر اور چیف ایگزیکٹو ژانگ لی سے گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی کے تعاون کو سراہتے ہوئے وفد کو حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ژانگ لی نے وفاقی وزیر سے پاکستان میں قابل تجدید توانائی اور ہائیڈروجن کی پیداوار کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔