Saturday, 15 February 2025, 04:56:51 am
 
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس
July 10, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں آج صبح کراچی میں اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا جس میں شہر کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ و ہ آئندہ مہینے کی چودہ تاریخ کو جام صادق پُل سے شاہ فیصل تک جانے والے ملیر ایکسپریس وے کے انٹر چینج کا افتتاح کریں گے۔

سید مراد علی شاہ نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ شہر کی پانی کی ضرورت پور ا کرنے کے لئے حب کینال کا کام ایک سال میں مکمل کیا جائے۔