Thursday, 11 June 2026, 07:38:18 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان کا یوکرین میں پائیدار امن کیلئے سفارت کاری پر زور
June 10, 2026

سلامتی کونسل میں پاکستان نے یوکرین میں پائیدار امن کیلئے سفارت کاری کو واحد راستہ قرار دینے پر زور دیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے یوکرین کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہی۔

سفیر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ متعلقہ فریق جلد از جلد امریکہ کی سہولت کاری میں جاری مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کریں گے اور اس مقصد کے حصول کیلئے بامعنی اور تعمیری انداز میں شریک ہوں گے۔