Thursday, 11 June 2026, 07:39:35 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
June 10, 2026

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس تشویش کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جوہری عدم پھیلائو سے متعلق سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران کیا۔

سفیر نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے تشدد اور عدم استحکام کے اس سلسلے کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

عاصم افتخار نے ایران کے جوہری معاملے سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل کیلئے سفارتی روابط، مسلسل اور باہمی مذاکرات کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔