Thursday, 11 June 2026, 07:42:47 am
 
وزیراعظم کا گزشتہ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پراطمینان کا اظہار
June 10, 2026

فائل فوٹو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس سال مئی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 3. 4 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ اس سال مئی میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ماہانہ بنیاد پر 20.2 فیصد اور سال بہ سال بنیاد پر 15.4فیصد اضافی ترسیلات زر بھیجے گئے، جو نہایت خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اعتماد اور مثبت شراکت داری ہمارا قومی سرمایہ ہے۔