Thursday, 11 June 2026, 10:14:26 am
 

مزید خبریں

 
مالی سال 2025-26 کا اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا
June 11, 2026

مالی سال 2025-26 کاپاکستان کا اقتصادی سروے آج سہ پہر جاری کیا جائیگا۔

ِ خزانہ و محصولات کے وزیر سینیٹر محمد اورنگزیب اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اقتصادی سروے جاری کریں گے۔

اقتصادی سروے میں اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کے دوران ملک کی اقتصادی کارکردگی کا جامع جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔

ادھروزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ کل سہ پہر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

خزانہ و محصولات کے وزیر سینیٹر محمد اورنگزیب ایوان میں وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔