Saturday, 06 June 2026, 05:24:42 am
 
آج معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی برسی منائی جارہی ہے
February 10, 2024

معروف ٹی وی ڈرامہ نگار اور اردو کی ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔

معروف مصنفہ کو ان کی ادبی خدمات پر پذیرائی حاصل ہوئی۔

شمع، افشاں، عروسہ، اناء اور تصویر ، ان کے یادگار ڈرامے ہیں۔

فاطمہ ثریا بجیا نے ملک اور بیرون ملک سے کئی ایوارڈ حاصل کئے۔ جن میں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز شامل ہیں۔

وہ 2016 میں آج ہی کے دن کراچی میں گلے کے سرطان کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔