Saturday, 21 December 2024, 04:36:10 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
October 09, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا۔

تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چوبیس

کراچی اٹھائیس

پشاور انیس

کوئٹہ بارہ

مری تیرہ

گلگت گیارہ

اور مظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں،پلوامہ اور اننت ناگ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اورLEHمیں جزوی طور پرا برآلود اور موسم سرد رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اکیس، LEH تین جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔