Friday, 09 October 2026, 03:55:59 am
 

مزید خبریں

 
صدر مملکت کا پاکستان جرمنی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
October 08, 2026

 

صدر آصف علی زرداری نے بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون، دفاع، ہنرمند افرادی قوت کے تبادلے اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط کے شعبوں میں پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جرمنی کے لیے نامزد پاکستانی سفیر سلمان شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

صدر نے کہا پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ کو دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک بامعنی موقع میں بدلنے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے دوطرفہ تجارت اور کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی یورپی یونین میں پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔