Friday, 09 October 2026, 03:56:18 am
 
نائب وزیراعظم اور بحرینی وزیر خارجہ کے پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے معاہدے پر دستخط
October 08, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

دستخطوں کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوئی۔

اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، غذائی تحفظ، تیل، گیس و معدنیات، بحری امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات، صحت، تعلیم اور محنت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق رائے کیا گیا۔

فریقین نے حکومت کی سطح پر تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا، جو دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملات پر باقاعدہ مشاورت، رابطے اور تعاون کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار کے طور پر کام کرے گا۔