Friday, 09 October 2026, 03:57:21 am
 
خیبرپختونخوا کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، بلال اظہر کیانی
October 08, 2026

 

خزانے کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے بجائے اسلام آباد پر حملے کی تیاری کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس برائی کے خاتمے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ہٹانے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جیتی جائے گی۔